پاکستان

ڈیزل کی قیمت 30 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجویز پر 4 ماہ تک ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے لئے کمیٹی نے کوئی تجویز نہیں دی ، البتہ اس میں سبسڈی دینے کےلئے کمیٹی صوبوں سے رابطہ کرے گی، صوبوں کا جواب ملنے کے بعد دوسری مصنوعات کی قیمتوں کا بھی فیصلہ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیزل پر 20 روپے 82 پیسے کی سبسڈی دے گی جب کہ پیٹرول 2 روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 38 پیسے، ہائی اوکٹین 8 روپے، 67 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 8 پیسے مہنگا کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker