شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکی صدر کا شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، طیب اردگان

امریکی صدر کا شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، طیب اردگان

انقرہ(ڈیسک نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انخلا کے عمل میں اتحادیوں کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے امریکی اخبار میں اپنے ایک کالم میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ترکی کے ردعمل کے کھل کر وضاحت کی ہے۔ترک صدر نے اپنے کالم میں امریکی صدر کو تجویز دی کہ امریکا کو شام سے اپنی فوجوں کے انخلا کے عمل کو بہت محتاط انداز سے اور سچے اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر مکمل کرنا چاہیئے۔صدر اردگان نے مزید لکھا کہ انخلاکے بعد امن کے استحکام کیلئے کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں صرف ترکی ہی بہترین قیادت فراہم کرسکتی ہے جو داعش سمیت دیگر چھوٹے شدت پسند گروپوں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شام میں کرد جنگجو امریکی فوج کے اتحادی ہیں اور کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں کردوں کو حکومتی فورسز اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف امریکا کی حمایت حاصل تھی جبکہ کردوں کو ترکی میں باغی تصور کیا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں  ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی:پاکستان کافاتحانہ آغاز،اومان کو0-8 سے شکست دےدی
error: Content is Protected!!