شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں عوام ہوشیار رہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں عوام ہوشیار رہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) پاک فوج کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی فون کالز جس میں آپ کی ذاتی معلومات پوچھی جارہی ہوں اس کا جواب نہ دیں کیونکہ بعض دھوکہ باز  افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو فون کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے عوام الناس کیلئے آگاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض جرائم پیشہ عناصر مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو فون کررہے ہیں۔ فون کالز میں وہ آپ کے شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس اور دیگر ذاتی معلومات کی تفصیل دریافت کرتے ہیں اس کے علاوہ لوگوں سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر بھی معلومات لی جارہی ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عوام کو ایسی کوئی فون کال نہیں کی جارہی لہٰذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائے، اور مذکورہ صورت میں عوام یو اے این 1135اور1125نمبرز پر کال کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کای گیا تھا، جس میں غیر قانونی طور پر آئی ایس پی آر کا نام استعمال کر کے عوام کو جعلی ای میلز کی جارہی تھیں، آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ انوائٹ نامی اس ای میل کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں (invite@ispr.press)

error: Content is Protected!!