تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ڈکیتیوں،اغواء، قتل اورپولیس زیادتیوں کیخلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کااحتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)روڈڈکیتیوں ،ڈرائیوروں کے اغوا ء اور قتل ،پولیس زیادتیوں اور بھاری جرمانوں کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرین کوئٹہ روڈ پر ٹائر جلا کر ایک گھنٹہ ٹریک بلاک فوری طور پر ہمارے مسائل حل کئے جائیں مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پنجاب عبدالسلام ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں آئے روز ڈاکوؤں اور ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹروں کا جینا حرام کر دیا ہے ہر سٹرک پر یہ لوگ ناکے لگا کر ڈرائیوروں کو ناجائز پریشان کررہے ہیں احتجاج کرنے پر ڈاکوں ڈرائیوروں کو قتل اور ٹریفک پولیس بھاری جرمانہ عائد کر دیتی ہے جنرل سیکرٹری ملک خالد محمود ،چےئرمین شیخ محمد اعظم ،وائس چےئر مین محمد بلال علیانی ،جائنٹ سیکرٹری محمد رضوان صدیقی ،سیکرٹری فنانس غلام محمد ،نشرواشاعت محمد واجد ،شیخ محمد طاہر ،محمد قاسم قیصرانی ،محمد ارشاد جھولے لال ،عبیدالرحمن ناصرنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ڈیرہ غازیخان لاقانونیت کا شہر بن چکا ہے پاکستان کے سنگم پر واقع اس شہر میں پر آئے روز وارداتیں ایک سوالیہ نشان ہیں ٹرک سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ یہ مسائل دن بدن پیدا ہورہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرک سٹینڈ کی تعمیر کی جائے ایک قرار دار کے زریعے انہوں نے کہاکہ کراچی میںآئے روز ٹرانسپورٹروں کو قتل اور ان کی املاک کو جلانہ ریاستی دہشت گردی ہے اور حکومت نے ابھی تک کسی بھی مجرم کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا اگر یہی حال رہا توپاکستان کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی ۔ٹرانسپورٹ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ٹرانسپورٹر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے باوجود ٹول پلازہ ٹیکس ،اوور چارجنگ ،ناجائز جرمانے اور موٹرے وے پولیس ظلم کرتی ہے این ایچ اے ہم سے انٹرنیشنل لیول کا ٹیکس وصول کررہی ہے جبکہ کسی بھی شہر میں سٹرکیں ٹھیک نہیں ہیں جسکی وجہ سے آئے روزحادثات معمول بن گئے ہیں۔آخر میں ملک محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کراچی میں حکومت ٹرانسپورٹروں سے کامیاب مزاکرات نہیں کرتی تو کل سے پہہ جام ہٹرتال کریں گے اس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker