تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:انتخابات کے سلسلے میں ریسکیو 1122 اور ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ

1122ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).عام انتخابات کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کے افسران وریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں . 11مئی کو ضلع کے حساس 50 مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ریسکیو پوسٹیں قائم کی جائیں گی . یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں ایمر جنسی آفیسرز ، سٹیشن کوارڈینیٹرز ،شفٹ انچارجز، کنڑول روم انچارج ، میڈیا کوراڈینیٹراور ٹرانسپورٹ مینٹینینس انسپکٹر نے شرکت کی . ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاکہ انتخابات کے دن دہشت گردی کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا اس لیے ریسکیورز ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں . انہوں نے کہاکہ فرائض سے غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ دو ر دراز سے تعلق رکھنے والے ریسکیورز نو مئی سے سٹیشنوں پر قیام کریں گے .

یہ بھی پڑھیں  وزیر خزانہ ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنا ریکارڈ درست کریں،شیریں مزاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker