ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)پاکستان یرقان اور ایڈز کے زیادہ مریضوں کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے . صرف میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں 268 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں جن کا باقاعدہ علاج کیاجا رہاہے . 5778 لوگوں میں سے 500 کے قریب یرقان میں مبتلا نکلے جن میں سے 313 مرد ، 143 خواتین اور 28 بچے شامل ہیں او ران میں سے 47 افراد مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں . ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سخی سرور اور کوٹ مبارک میں ایڈز کے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ ہے . یہ انکشاف ماہرین طب نے ڈی جی خان میڈیکل کالج و ہسپتال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا . مہمان خصوصی کمشنر محمد امین چودھری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو پیشہ وارانہ تربیت دینا ضروری ہے کیونکہ ڈاکٹروں