پاکستانتازہ ترین

سرکاری وغیرسرکاری منصوبہ شروع کرنےسےقبل، محکمہ ماحولیات سےNOCلینالازمی قراردےدیاگیا

ڈیرہ غازیخان﴿ جنید ملک سے ﴾.صوبہ پنجاب میں کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری منصوبہ شروع کرنے سے قبل محکمہ تحفظ ماحولیات سے ا ین او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ ماحول اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہ ہو . یہ بات گریپ کے زیر اہتمام صنعت زار میں سرکاری افسران اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیدار وں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں بتائی گئی . مہمان خصوصی ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد منصوبوں میں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ مرداور خواتین کے حقوق ، مفادات اور معیاری تعلیم کا یکساں خیال رکھا جائے . انہوںنے کہاکہ حکومت اکیلے کسی بھی معاشرہ کے مسائل حل نہیں کر سکتی اس سلسلے میں این جی اوز کا کردار قابل ستائش ہے انہوںنے کہاکہ پڑھی لکھی خواتین گھروں میں فارغ بٹھانا ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کے مترادف ہے . منیجر صنعت زار غلام قمبر نے کہاکہ خواتین کے حقوق اور آگاہی کیلئے غیر سرکاری تنظیموں نے وسیع پیمانے پر کام کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے . حکومت پنجاب نے بھی ملازمت میں پانچ سے پندرہ فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کر دیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو فوکس کر رہی ہے . جینڈر سپیشلسٹ فرحت اللہ خان نے کہا کہ گریپ نے بچو ں کی تاریخ پیدائش  موات کی رجسٹریشن کیلئے یونین کونسل کے سیکرٹریز کو ضروری تربیت دی . انہوں نے بتایاکہ سروے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 20منٹ بعد خاتون دوران حمل و زچگی ہلاک ہو جاتی ہے اور ایک ہزار شیر خوار بچوں میں سے 98 فیصد بچیاں اور 93 فیصد لڑکے جاں بحق ہو جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ لڑکیوں اور خواتین کو ضروریات زندگی اور طبی سہولیات کا فقدان ہے . ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی . ورکشاپ کے آخر میں متذکرہ افسران رانا محمد رمضان دانی ، سید سجاد حسین نقوی اور دیگر نے ورکشاپ میں 30 سے زائد این جی اوز کے شرکائ میں اسناد تقسیم کیں . اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لٹریسی پروفیسر ملک الطاف حسین، تنویر حسین نقوی ، سید ریاض جاذب ، آصف نقوی ، خلیق الزمان ، غلام اصغر ، عالیہ الطاف ، ملک مصطفی ، امتیاز نقوی ، شان محمود ، مجاہد اقبال ،ملک ریاض ، ڈاکٹر صابر حسین ، قاری عبدالغفور اور دیگرموجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  جنرل راحیل کے بطور آرمی چیف آخری دن اور پروپیگنڈہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker