تازہ ترینعلاقائی

ڈغازیخان:بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کیلئےقومی مہم 16 جولائی سےشروع ہوگی

ڈیرہ غازیخان﴿نامہ نگار﴾.ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ سال تک کے تین لاکھ 88 ہزار 557 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ قومی مہم 16 جولائی سے شروع ہو گی اور 14جولائی کو تحصیل سطح پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہاتھوں پولیو مہم کا افتتاح کرایاجائے گا . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوںنے کہاکہ ضلع کے سرحدی راستے ، خانہ بدوشوں کی بستیوں ، مزارات ، جنرل بس سٹینڈ، ریلوے سٹیشن اور دیگر عوامی مقامات کو فوکس کیا جائے گا . متعلقہ ٹیمیں ضلع میں موجود ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی کی بھی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . ڈی سی او افتخار علی سہو نے کہاکہ ٹیموں کی خفیہ نگرانی کے علاوہ روزانہ شام کو تحصیل اور ضلعی سطح پر اجلاس بلاکر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا . انہوںنے کہاکہ ریونیو ، سوشل ویلفیئر ، پولیس ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ ، لائیو سٹاک ، زراعت اور دیگر متعلقہ محکمے پولیو مہم میں ذاتی دلچسپی لیں اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں . انہوںنے کہاکہ یونین کونسل سطح پر منعقدہ کمیٹیوں میں سرکاری افسران کے علاوہ متعلقہ مساجد کے امام اور خطبائ کو بھی بطور رکن شامل کیاگیاہے. مہم کے دوران مساجد میں اعلانات ، کیبل پر اشتہار اور گاڑیوں کے ذریعے منادی کر کے آگاہی مہم چلائی جائے . اجلاس میں بتایا گیاکہ ضلع میں 1167 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجن میں 1037 موبائل ، 210ایریا انچارج اور 40 زونل سپروائزر شامل ہیں . متعلقہ ٹیموں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے . اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول ، اسسٹنٹ کمشنرز محبوب عالم ، قمرالزمان قیصرانی ، ظہیر لیاقت بیگ ، پی اے طارق علی بسرا ، ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سعید ، ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈاکٹر جلال ، ایم ایس ڈاکٹر صبغت اللہ ، ڈاکٹر شیر محمد ، ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ڈاکٹر محمد سطبین ، ڈاکٹر عمار ، ڈاکٹر نیاز ، سید سجاد حسین نقوی ، رقیہ قیصر، ملک محمد امجد ، خالد لطیف ، ملک قیصر ، جاوید اقبال جسکانی ، اظہر نبی دیوان ، عنایت اللہ ، عبدالمتین ، فوزیہ حنا ،ملک لیاقت ، کلیم اللہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker