تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ مختلف ایمرجنسوں اور دیگرمسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آفیسرریسکیو 1122

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ مختلف ایمرجنسوں اور دیگرمسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے چنانچہ رضا کاراو رریسکیورز حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے کمیونٹی میں بھر پور آگاہی مہم چلائیں . سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122تونسہ روڈ پر کمیونٹی والنٹیئرز کے ایک اجلاس کی صدارت ہوئے ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے کہا کہ جہاں آبادی بڑھے گی وہاں پر مسائل بھی جنم لیں گے جن سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس میں مختلف یونین کونسلوں کے والنٹیئرز اور ریسکیورز ملکراپنے علاقے اور محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گئے جس میں معاشرہ کے تمام طبقات ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، ٹیچرزاور نوجوانوں کو شامل کیا جائے گااور یہ لوگ مقامی سطح پر ہونے والے ٹریفک حادثات،آگ لگنے کے واقعات،مختلف بیماریوں اور صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل کاجائزہ لے کر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دیں گے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker