تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:پکنک پر آئی 6 لڑکیاں جھیل میں ڈوب کرہلاک

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پکنگ پر جانے والے ایک ہی خاندان کی 6لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل تونسہ شریف کے رہائشی خاندان قبائلی علاقہ گلکی پکنک منانے گئے جہاں واقع ایک قدرتی گہری جھیل ہے جس کے کونے پر 2 سگی بہنیں 14سالہ ثناء اور 16 سالہ مدیحہ نہاتےہوئے اچانک پاوٴں پھسلنے سے گہرے پانی میں گر گئی جسے بچانے کی کوشش کے دوران خاندان کی دیگر 4 لڑکیوں 22سالہ صفیہ بی بی، 18سالہ اسما بی بی ، 19 سالہ عقبہ اور 20 سالہ روپ نے گہرے پانی میں چھلانگ لگادی اورتمام لڑکیاں ہلاک ہوگئیں ۔
ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button