تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:پولیوڈیوٹی میں غفلت برتنے پرایریاانچارج، 2لیڈی ہیلتھ ورکرزکومعطل کرنےکےاحکامات

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے) پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر شاہ صدر دین کے ایریا انچارج محمد یوسف ، دو لیڈی ہیلتھ ورکرز فہمیدہ اور پروین اختر کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اوربغیر اجازت ٹیموں کی جگہ رضا کار کی ڈیوٹی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. یہ احکامات ڈی سی او افتخارعلی سہونے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ ایریا انچارج نے نشاندہی کے باوجود ٹیموں کی جگہ رضاکارڈیوٹی کرنے کی اطلاع اپنے متعلقہ افسران کو نہیں دی اور متعلقہ یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کی ناقص کارکردگی سامنے آئی جس پر ڈی سی او نے سماعت کے بعد فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے . ڈی سی او نے کہاکہ کسی بھی یونین کونسل کی پچانوے فیصد سے کم کوریج پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سنجیدگی سے ذمہ داری سرانجام نہ دینے وا لوں کو فوری طو رپر ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا . ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ٹرانزٹ ٹیموں کو باقاعدہ وردی میں ملبوس کیا جائے. انہوں نے کہاکہ ای پی آئی پروگرام کو بہتربنانے کیلئے ویکسی نیٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے اور ضلع کی خالی دس اسامیوں پر ویکسی نیٹر کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے . ڈی سی او نے کہاکہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے وا لی قومی پولیو مہم میں مذہبی سکالرز اور علماء کا تعاون حاصل کیا جائے . قطرے نہ پلانے والے خاندانوں اور متعلقہ ٹیم کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے . ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ٹیموں کو پولیو مہم کا معاوضہ بروقت دلانے کیلئے متعلقہ کوائف دو روز کے اندر حکومت پنجاب کو فراہم کر دیئے جائیں . ڈی سی او نے کہاکہ آر ایچ سی کالا کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں شاہ سکندر روڈ پر سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی او افتخارعلی سہو نے ہدایت کی کہ سیلابی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے وا لوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں مخصوص مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ بھاری مشینری سے سیلابی پانی نکالا جار ہاہے اور یہ عمل ایک دو روز کے اندر مکمل کر لیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں  اندازِ بیاں اور!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker