پاکستانتازہ ترین

پی پی243اور پی پی 245 کے امیدواروں کونشانات الاٹ

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں سات مئی کوہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ دونوں حلقوں میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار سامنے نہ آسکا۔۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 243 اور پی پی 245 پر سات مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات کے لئے نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 243 ڈی جی خان 4 کے لئے سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے سردار حسام الدین کھوسہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ ان کے مد مقابل دیگر چھ امیدوار آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے اسی طرح پی پی 245 ڈی جی خان 6 پر میر مرزا خان تالپور مسلم لیگ ن جبکہ سردار محمد خان لغاری پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ہیں ان کے مد مقابل دیگر 6 امیدوار آزاد حثیت سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ دونوں حلقوں میں پولنگ سات مئی کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی دونوں نشیستیں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور سردار محسن خان لغاری کے سینیٹر منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھیں۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  میاں صاحب خدا کیلئے ڈٹ جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker