تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پرامیدواروں میں 2320 گاڑیاں تقسیم کردی گئی

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اہل امیدواروں میں 2320 گاڑیاں تقسیم کر دی گئی ہیں . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ ڈویژن میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1198 امیدواروں کی ضرورت پڑے گی جس کیلئے کوائف حکومت پنجاب کو روانہ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ضلع راجن پور میں محکمہ لائیو سٹاک کے فارم ہاوس پٹہ کی مد میں 60 لاکھ روپے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ 468 ایکڑ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے . انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے مقررکردہ کرایہ ناموں پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے . اجلاس کو بتایاگیاکہ ییلو کیب سکیم کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں 616 ، ضلع لیہ میں411 ، ضلع مظفرگڑھ میں 867 اور ضلع راجن پور میں 426 گاڑیاں تقسیم کر کے سکیم کو مکمل کر لیاگیاہے . اجلاس کو بتایاگیاکہ محکمہ لیبر کی طرف سے کم وزن اور پیمائش کے 3817 مقدمات زیر سماعت ہیں جس پر کمشنر نے متعلقہ محکموں کو مقدمات کی باقاعدہ پیروی کرتے ہوئے ہر ماہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے .

یہ بھی پڑھیں  ترقی کے نام پر انسانی ہلاکتیں اور ماحولیات کی تباہی!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker