تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:یکم سے10محرم تک 4080 مجالس اور1306 جلوس نکالےجائیں گے

ڈیرہ غازیخان (جنیدملک سے)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں یکم سے دس محرم ا لحرام تک 4080 مجالس اور 1306 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 79 مقامات کو حساس قرار دیاگیاہے . سکیورٹی کیلئے 22 ڈی ایس پیز سمیت 8624 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدار ت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر طارق محمود خان نے کہاکہ چاروں اضلاع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور دیگر قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرایا جائے گا . خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے بروقت کارروائی کر کے رپورٹ پیش کریں . سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلد متعلقہ محکموں کے ہمراہ فلیگ مارچ کرایا جائے گا. کمشنر نے کہاکہ مجالس اور جلوس کی حدود میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر سختی سے پابندی ہو گی . 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا . آ رپی او محمد نواز وڑائچ نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن بھر میں 2977 مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ1035 مدارس موجود ہیں جن میں سے دیو بندی کے 35 ، اہلحدیث کے 7 اور ا ہل تشیع کے 3 دینی مدارس کی نگرانی کی جا رہی ہے . انہوں نے بتایاکہ چاروں اضلاع میں 298 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں . آر پی او نے بتایاکہ فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی برقرار رکھنے کیلئے ڈویژن بھر میں 141 علماء ، خطباء اور ذاکرین کی زبان بندی جبکہ 145 کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . انہوں نے بتایاکہ مختلف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چاروں اضلاع میں 638 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے ابتک 636 مقدمات کا چالان کیا جاچکا ہے . اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں نے انتظامی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی.

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پیپلز انڈر پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker