تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:دانش سکول میں یکم دسمبرسے تعلیمی سیشن کاآغازکردیاجائےگا

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).حکومت پنجاب کی ہدایت پردانش سکول ڈیرہ غازیخان میں یکم دسمبر سے تعلیمی سیشن کا آغاز کر دیا جائے گا پرنسپلز کے دفاتر، اکیڈمک بلاکس اور ہاسٹلز چند روز میں فنکشنل کر دیئے جائیں گے . اساتذہ اور طلباؤطالبات کا انتخاب مکمل کر لیاگیاہے . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . ڈی سی او نے کہاکہ درجہ چہارم کے ملازمین کے انٹرویوز عاشورہ محرم کے فورا بعد شروع کر دیئے جائیں گے . دانش سکول میں کلاسز شر وع کرنے کیلئے پہلے مرحلے کی عمارت تعمیر کر لی گئی ہے . فرنیچر ، بجلی ، فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں بہم پہنچا دی گئی ہیں . پرنسپلز سکول میں اپنے دفاتر قائم کر کے ششم کی کلاسز شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں . اجلاس کو بتایاگیاکہ منتخب شدہ اساتذہ کی تربیت 23نومبر تک مکمل ہو جائے گی . 80 طلباء اور 60 طالبات کو کلاس ششم میں داخلہ کیلئے منتخب کیا گیاہے . اجلاس میں ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان ، پرنسپل بوائز ونگ کرنل (ر) افتخار ، پرنسپل گرلز ونگ شبنم حسیب ، آر ای نیسپاک رشید احمد بزدار ، ڈی او اکاونٹس خدا بخش فیاضی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیں  فیصلے کی روح ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker