تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پرشہریوں کوایک ہی چھت کے نیچے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کی جائیں گی

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کی جائیں گی . تین کروڑ دس لاکھ روپے سے جدید طرز کا ماڈل بازار رواں ماہ کے اندر فنکشنل کر دیا جائے گا . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ 20 کنال رقبہ پرزیر تعمیر ماڈل بازار میں سبزی ، پھل ، کریانہ ، پولٹری ، انڈے ، مچھلی گوشت ،خوراک ، جنرل اشیاء،جوتے ، کپڑے اور دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے جس کیلئے خواہشمند وں سے 15 دسمبر تک دکانوں کی الاٹمنٹ کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ ماڈل بازار کو پرکشش بنانے کیلئے فینسی اور گارڈن لائٹس کے ساتھ سا تھ چلڈرن پارک اور فوڈسٹریٹ قائم کی جائے گی . شہر کی بہترین لوکیشن پر واقع ماڈل بازار میں 120 شیڈدکانیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں . دکانوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے معلومات ڈی او انڈسٹریز کے فون نمبر 064-9260261 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے .اجلاس میں ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان ، ڈی او انڈسٹریز و ا نٹر پرائزز شفیق ا حمد کھوسہ ، ڈی او بلڈنگز مسعود احمد بخاری ، ایس ڈی اوز عامر شاہ ، ملک اللہ بخش اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:مقامی میرج ہال میں غریب اور بے سہارا 15 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker