تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان کمشنر طارق محمود خان کے زیر نگرانی امن عامہ کا اجلاس

ڈیرہ غازیخان﴿ بیورو رپورٹ﴾.ضلع مظفرگڑھ میںامن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے اور ضلع میں پائیدا ر من وامان قائم رکھنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنے پیشہ وارانہ فرائض باخوبی سر انجام دے رہے ہیںتاہم کسی شر پسندعناصر کی ضلع کے امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا. یہ بات کمشنر ڈی جی خان طارق محمود خان کو ڈی سی او آفس مظفرگڑھ میںمنعقدہ امن عامہ کے ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت کمشنر طارق محمود خان کی اجلاس میں ایم پی ایز احمد یار ہنجرا اور میاں عمران قریشی ، آر پی او محمد نواز وڑائچ اورڈی سی او مظفرگڑھ طاہر خورشیدکے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی. کمشنر نے کہا کہ محکمہ پولیس سمیت تمام ادارے ضلع میں قیام امن کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ جیل میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیںاور سی سی ٹی وی کیمروں او ر واکی ٹاکی سسٹم کو فعال کیا جائے اسی طرح ملاقاتیوں کی نگرانی کی جائے اورلائٹ کا معقول انتظام کیا جائے جبکہ اہلکاروں کو جدید اسلحہ کی تربیت کا اہتمام کیا جائے،آر پی او محمد نواز وڑائچ نے کہا کہ محکمہ سماج دشمن کے عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم او ر صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز ایک دوسرے سے مکمل رابطہ میں ہیں اور معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقے میں جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ جن اداروں میں غیر ملکی افراد کام کرتے ہیں وہ ان کو بغیر سیکورٹی اور انتظامیہ کی اطلاع کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی جائے.ڈی سی او طاہر خورشید نے کہا کہ ضلع میں قیام امن کیلئے محکمہ پولیس اور انتظامیہ پیش پیش ہے ،محکمہ پولیس نے گذشتہ دنوں میں کئی کامیابیا ں حاصل کی ہیں، جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی بھاری نفری ضلع کے سرحدی علاقوںمیں تعینات ہے اور گشت کے نظام کو بہتر سے بہتر اور موثر بنایا جارہا ہے، سرکاری عمارتوں ،حساس مقامات، بینکوں،عدالتوں،سرکاری دفاتراور پبلک مقامات پر عوام کی حفاظت کیلئے پولیس کے اہلکاران ڈیوٹی پر موجود ہیں،اس کے علاوہ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوںاور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات ہیں علاوہ ازیں ضلع میںموجود غیرملکی افراد کو بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی انتظامات کئے گئے ہیں،، اجلاس میں شریک ایم پی ایز احمد یار ہنجرا اور میاں عمران قریشی نے کہا کہ ضلع میں امن وا مان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے ان کا اور ضلع کی عوام کا تعاون ہر سطح پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے،اجلاس میںاے ڈی سی مظفرخان سیال، ای ڈی اوفنانس اینڈ پلاننگ عرفان احمد سندھو، اے سی مظفرگڑھ سجاد حسنین ،اے سی جتوئی عاصم ظفر،اے سی کوٹ نصراللہ سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker