تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان :ایس پی پٹرولنگ نےملازمین کے مسائل کے حل کیلئے دربار لگایا

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایت پر ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن نسیم چودھری نے ضلع مظفرگڑھ و لیہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پولیس لائن مظفرگڑھ میں دربار لگایا جس میں ریجن کے ڈی ایس پیز میاں ریاض حسین ، سہیل متین دھریجہ اور سرور شاہد اور ضلع مظفرگڑھ و لیہ کی تمام چیک پوسٹوں کے انچارج اور ملازمین نے شرکت کی . ایس پی پٹرولنگ نے دربار کے دوران ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے اور اچھی کارکردگی پر انچارج پوسٹس و کانسٹیبلوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button