تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:رشوت سےبچنےکیلئے ضروری ہے کہ جھوٹ سےنفرت کی جائے،محمد نعیم حیات

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے).ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد نعیم حیات ٹوانہ نے کہاہے کہ رشوت سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جھوٹ سے نفرت کی جائے . انہو ں نے ان خیالات کا اظہار رشوت کے خلاف ہفتہ بیداری عوامی شعور کے دوسرے روز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہاکہ محکمہ انٹی کرپشن میں معلومات دیتے وقت اس وقت کا خاص خیال رکھا جائے کہ اس میں درخواست گزار کی بغض اور عناد شامل نہ ہو . ذاتی رنجش پر کسی کی زندگی کو داؤ پر نہ لگایا جائے . محمد نعیم حیات ٹوانہ نے کہاکہ ان کے اپنے محکمہ میں موجود بدعنوان عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ اپنے ہی گھر کو صاف کر کے قدم آگے بڑھایا جائے . اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر عزیز الرحمن سمرا نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کرپشن کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ہمیں آج سے اس بات کا عہد کرنا ہے کہ رشوت لیں گے اور نہ کسی کو لینے دیں گے . انہوں نے کہاکہ خوداحتسابی کا عمل شروع کر کے انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکتی ہے . سپرنٹنڈنٹ محکمہ انٹی کرپشن سید عابد رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اختیارات کا غلط استعمال بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے کرپشن کے خلاف پیغام کو صرف ایک ہفتہ تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے بلکہ اسے ہمیشہ آگے بڑھاتے رہنا چاہیئے تاکہ معاشرے سے ناانصافی کا خاتمہ ہو سکے سیمینار سے سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک شاہد اعوان ، سرکل آفیسر انٹی کرپشن محمود اکبر بزدار ، صدر ایپکا انٹی کرپشن یونٹ شمشیر گورمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی ، ڈائریکٹر لٹریسی پروفیسر ملک الطاف اوردیگر افسران و سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے . سیمینار میں محکمہ انٹی کرپشن خود اپنے محکمے کا احتساب کرے ، میڈیا عوامی شعور اجاگر کرے اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی براہ راست نگرانی میں لیٹر بکس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس کے تبادلے کیلئے رابطہ نمبرز جاری کیے جائیں ، کی تجاویز متفقہ طو رپر منظور کی گئیں جن پر عملدرآمد کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کی جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں‌ گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker