تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سڑکوں کی تعمیر2ماہ کے اندر مکمل کرلی جائےگی،کمشنر ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طارق محمو دخان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سڑکوں کی تعمیر دو ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی. سڑکوں کے کنارے شجرکاری اور گرین بیلٹس کو یقینی بنایا جائے . انہوں نے ان خیالات کااظہار سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں دوسرے مرحلے کے تحت ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تین سڑکیں پل ڈاٹ تا کالج چوک ، جیل روڈ اور چوک چورہٹہ تا ملتان روڈ تعمیر کی جا رہی ہیں سڑکوں کی تعمیر سے قبل متعلقہ محکموں کو اپنی تنصیبات محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور سڑکو ں کی تعمیر کے بعد کسی بھی محکمہ اور پرائیویٹ افراد کو سڑک کی کھدائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی . انہو ں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں اور تجاوزات فوری دور کی جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ محکمے مل کر کارروائی کریں تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جاسکے . اجلاس میں اے سی جی چودھری عبدالغفار ، پراونشل ہائی وے ، این ایل سی ، ٹی ایم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  ائیربلوحادثہ:متاثرین کو 20دن میں ادئیگیاں کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker