تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:خواتین کےحقوق کےتحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پرسوفیصد عملدرآمد کی ضرورت ہے،مسزشہنازسلیم

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے).رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پرسو فیصد عملدرآمد کی ضرورت ہے . حکومت پنجاب نے ملازم پیشہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے ہیں . ملازمت میں اضافی تین فیصد کوٹہ ،عمر کی حد میں تین سال کی مزید رعایت ،زچگی کی رخصت 45 روز سے بڑھا کر 90 روز اور شوہر کی بھی ایک ہفتہ کی رخصت ، شوہر کی جائے تعیناتی پر تبادلہ کی سہولت اور میاں بیوی میں سے کسی ایک کے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی، سرکاری اداروں میں بچوں کیلئے چائلڈ کیئر ہوم کی سہولت سمیت دیگر انقلابی اقدامات شامل ہیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کی طرف سے ملازم پیشہ خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ حکومت نے خواتین کی خدمات کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا ہے . انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام سمیت ملک کی ترقی میں فاطمہ جناح سمیت خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے . ڈی او سی و فوکل پرسن عبدالحمید رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہا ہے تاہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا . تقریب سے پرنسپل ریحانہ راحت ، دانشو ر و ادیب ڈاکٹر راشدہ قاضی ، جینڈر سپیشلسٹ فرحت اللہ دستی ، لیکچرر بشری قریشی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آوازبلند کرنا ہو گی . حکومت پنجاب کی طرف سے ملازم پیشہ خواتین کے حوالے سے صوبہ بھر میں تقریبات کا انعقاد خوش آئندہے. تقریب میں ڈی او کالجز میاں محمد افضل ، ڈپٹی ڈی ای اوکالجز شازیہ خورشید ، ڈپٹی ڈی ای او تعلیم مبین جاوید ، فوزیہ حماد ، طیبہ عزیز ، سربراہان ادارہ ، معلمات اور ز ندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  کینبرا: جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو 201رنز سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker