تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:عہدہ اوراختیارات کاغلط استعمال بھی کرپشن کےزمرےمیں آتاہے،محمد نعیم حیات ٹوانہ

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے).ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان محمد نعیم حیات ٹوانہ نے کہاکہ عہدہ اور اختیارات کا غلط ا ستعمال بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے اور یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے دلوں پر ایسے تالے پڑ گئے ہیں کہ برائی کو برائی سمجھنا گوارا نہیں کرتے. انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے دفتر میں رشوت کے خلاف ہفتہ بیداری عوامی شعور کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ رزق حلال عین عبادت ہے . سربراہ ادارہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارہ کے ہر افسر و اہلکار پر نظر رکھے . قناعت پسندی کے فروغ کیلئے پیغامات عام کیے جائیں . اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر عزیز الرحمن سمرا نے کہاکہ کرپشن کے خلاف جہاد کیلئے خوداحتسابی کا عمل شروع کرنا ہو گا . انہوں نے کہاکہ عہدوں اورا ختیارات میں خیانت نہ کی جائے. اختتامی سیمینار سے ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال چانڈیہ ، ایس ای پراونشل ہائی وے سرفراز احمد بٹ ، ایس ای پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر ، صدر بار ملک محمد افضل ، ڈاکٹر عبدالرحمن قیصرانی اور شہزاد راجپوت بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رشوت سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہر سطح پر بھر پور آگاہی مہم چلانا ہو گی . اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرکے تمام برائیوں سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتا ہے . مقررین نے تجاویز پیش کی کہ رشوت لینے والے کے ساتھ ساتھ رشوت دینے والے کے خلاف بھی قانون کو متحرک کیا جائے. پیشہ ور اور عادی درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کی جائے . فروغ رشوت ستانی کی وجوہات کو ختم کیا جائے . ٹیکنیکل درخواستوں پر تیکنیکی غور و خوض ہونا چاہیئے. اس موقع پر صدر ایپکا انٹی کرپشن شمشیر گورمانی ، سپرنٹنڈنٹ عابد رضا زیدی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل انٹی کرپشن مہدی حسن خان جتوئی ، محمد علی خان پتافی ، مسرت علی خان دستی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میاں اظفر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل طالب حسین سہرانی ،شاہد اعوان ایکسیئن ہائی وے شفقت حسین بخاری ، فاروق احمد تالپور ، ملک خادم حسین ، تاج محمد بزدار سمیت سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان :بلدیاتی انتخابات میں تین دن رہ گئے،انتخابی سرگرمیاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker