تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کرسمس، نئے سال کی آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144نافذ

dg-khanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازیخان کرسمس، نئے سال کی آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144نافذ ۔تفصیلات کے مطابق DPOمحمد سلیم نے بتایا کہ نئے سال کی آمد، کرسمس اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظرIGپنجاب اور ضلع حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے جس کے سلسلہ میں ون ویلنگ ،بغیر سائلنسر کے موٹر سائیکل اور فائرنگ کی آواز کرنے والے سائلنسر ، غیر قانونی سمز کی خریدوفروخت ، آتش بازی کا سامان بنانے ، رکھنے ، آتش بازی کرنے اور نقل و حمل پر دفعہ144نافذ جبکہ پل غازی گھاٹ کے نیچے 500گزکی حدود میں شکار کھیلنے اور کشتی چلانے پر بھی دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے DPOمحمد سلیم نے مزید بتایا کہ نئے سال کی آمد پر منچلے نوجوانوں کا رجحان ون ویلنگ اور شیشہ سموکنگ کی طرف بڑھ جاتا ہے جبکہ غیر قانونی سمز دہشت گردوں کے ناپاک عزائم میں کام آتی ہیں اس لئے ممکنہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور IGپنجاب و ضلع حکومت کی ہدایات پر ان خدشات سے بچنے کیلئے دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کر کے سخت از سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  عراق سے آنیوالے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker