تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).ضلع ڈیرہ غازیخان میں حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر بدھ3 جنوری کودفعہ 144 نافذ کر کے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. چہلم کے روٹس کے گرد ڈبل سواری کی پابندی پر عملدرامد نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر میں چہلم کے جلوس 3 جنو ری جبکہ کوٹ چھٹہ میں اتوار 6 جنوری کو برآمد ہوں گے . سول ڈیفنس ، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکمے روٹس کی مکمل سرچنگ و سوئیپنگ کریں ڈی سی او افتخارعلی سہونے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت نزدیکی مراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کی جائے . ڈاکٹرز اور ادویات کی موجودگی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے . ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے بتایاکہ محکمہ پولیس کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . چہلم کے روٹس اور وقت کی پابندی پر عمل کرایاجائے گا کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو پولیس وائر لیس کنٹرول روم سے منسلک کر دیا جائے گا . اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر عزیز الرحمن سمرا ، ضلعی پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال چانڈیہ ، ٹی ایم اے کی طرف سے چیف آفیسر جاوید اقبال جسکانی فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں اسی طرح واپڈا ، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز محبوب عالم چودھری ،قمر الزمان قیصرانی ، ڈی ایس پیز محمد اقبال چانڈیہ ، ملک لیاقت ، طاہر مصطفی ، ڈی او سول ڈیفنس چودھری منور حسین ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر حامد حیات ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر ناطق حیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد :تھانہ سٹی حوالات کی سلاخیں کاٹ کر کے دو خطر ناک ملزمان سمیت سات ملزمان فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker