Uncategorizedتازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کاغذات نہ رکھنےاورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر96 گاڑیاں بند

traficڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے).ضلع ڈیرہ غازیخان میں ضروری کاغذات نہ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرایک ماہ کے دوران 96 گاڑیوں کو تھانو ں میں بند کر دیا گیاجبکہ مجموعی طو رپر نو لاکھ 47 ہزار 250 روپے جرمانہ اور دیگر فیسوں کی مد میں وصولی کی گئی. یہ بات سیکرٹری آر ٹی اے اظہر حسین چانڈیہ نے یہاں بتائی.انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2012 میں 3060 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 280 گاڑیو ں کے چالان کیے گئے . ضروری کاغذات نہ رکھنے پر مالکان اور ڈرائیورو ں کو دو لاکھ 78 ہزار تین سو روپے جرمانہ ، روٹ پرمٹ فیس کی مد میں دو لاکھ 73ہزار چھ سو روپے اور اڈہ فیس کی مد میں دو لاکھ 44ہزار روپے وصول کیے گئے . سیکرٹری آر ٹی اے اظہر حسین چانڈیہ نے بتایاکہ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے وا لی گاڑیوں کے خلاف بھی بھر پور کارروائی جاری ہے . ٹوکن اور دیگردستاویزات نہ رکھنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:سبزیاں اپنی غذائی و طبی اہمیت کی وجہ سے حفاظتی خوراک کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں،طاہرمحمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker