تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ترقیاتی منصوبوں میں محروم اورپسماندہ علاقوں کوترجیح دی جائے،کمشنر

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).کمشنر طارق محمو د خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں محروم اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے اورسولنگ کی بجائے ٹف ٹائلز تجویز کی جائے . انہوں نے یہ ہدایات ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . کمشنر طارق محمود خان نے کہاکہ مظفرگڑھ شہر میں سیوریج نظام کی بہتری و توسیع کے منصوبہ کو نئے سرے سے سروے کر کے مکمل کیا جائے . اہم گلیوں اور شاہراہوں پر سولنگ کی بجائے ٹف ٹائلز کاتخمینہ لگایا جائے . متعلقہ افسران مل کر سروے کریں اور تحفظات کو دور کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے . اجلاس میں مظفرگڑھ شہر کے سیوریج ، ڈرین ، سولنگ اور دیگر منصوبوں کو ز یر غور لایا گیا جس کیلئے تقریبا دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا . اجلاس میں ایس ای پراونشل ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، ایس ای پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر ، ایس ای پراونشل بلڈنگز ملک عبدالرشید ملکانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پکار 15کی مدد سے شہریوں کے تحفظ کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہورہی ہے رسپانس ٹائم سات منٹ ہوچکا ہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker