تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:بچوں کی پیدائش کےاندراج میں غفلت پرمتعلقہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے

dg-khanڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ).ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے اندراج میں سستی اور غفلت پر متعلقہ افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. سو فیصد ہدف رواں ماہ کے آخر تک ہر صورت میں حاصل کیا جائے . انہوں نے یہ بات جناح ہال ٹی ایم اے ڈیرہ غازیخان میں تحصیل بھر کے سیکرٹریز یونین کونسل اور دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پراے ڈی ایل جی ملک محمد رمضان، ٹی اوآر چودھری محمد ارشد اور ڈی او سی او بھی موجود تھے . ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ سیکرٹری یونین کونسل بچوں کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے محلہ اور گاؤں سطح پر اجلاس منعقد کریں . امام مسجد ، خطباء اور مدرسین کے ساتھ مل کر دینی مدارس ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دیگر بچوں کے رجسٹریشن کو یقینی بنائیں . انہوں نے کہاکہ مہم گھر گھر جا کر مکمل کی جائے . اجلاس میں چھابری بالا ، متفرق چوہان ، کوٹ ہیبت ، بستی ملانہ اور درخواست جمال یونین کونسلوں کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے آخری مہلت دیتے ہوئے سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہاکہ تمام یونین کونسلز روزانہ کی کارکردگی رپورٹ ایس ایم ایس کی صورت میں انہیں براہ راست بھجوائیں .اجلاس کو بتایاگیاکہ تحصیل ڈیرہ غازیخان میں دس روز کے اندر 40 ہزار بچوں کااندراج کرلیاگیا .

یہ بھی پڑھیں  مشال خان قتل: سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker