تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:مختارعام کےنام پر پراپرٹی ڈیلروں کی لوٹ کھسوٹ کو بند کردیاجائےگا،کمشنر

dg-khanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مختار عام کے نام پر پراپرٹی ڈیلروں کی لوٹ کھسوٹ کو بند کر دیاجائے گا کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی سمیت دیگر قانونی اقدامات کیے جائیں گے . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی جائیداد قرق کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پٹواری سے بھی سختی سے نمٹا جائے . ناقص کارکردگی کے حامل پٹواریوں کے خلاف کارروائی کی جائے . انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں میں دیکھا گیا ہے کہ جائیداد کی رجسٹری یا انتقال کرنے کی بجائے صرف مختار عام دے کر مختلف ہاتھوں فروخت کر دی جاتی ہے اور حکومت کو مقررہ ٹیکس نہیں ملتا اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈویژن میں 336 اہم ہاوسنگ کالونیاں کام کر رہی ہیں جن میں جائیداد کی منتقلی کیلئے مختار عام دینے کی روش زیادہ ہے اس اقدام کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی .کمشنر نے کہا کہ تاوان اور آبیانہ کے متنازعہ بقایا جات کا فیصلہ کرنے کیلئے مذاکرات کر کے عملی اقدامات کیے جائیں .اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں سالانہ ہدف دو ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سے 30 دسمبر تک 70 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے ہیں . سٹیمپ ڈیوٹی کی مدمیں 32کروڑ دس لاکھ روپے کے ہدف میں سے 12کروڑ 20لاکھ روپے ، رجسٹریشن فیس کے ساڑھے گیارہ روپے میں سے چار کروڑ 40 لاکھ روپے، انتقالات فیس کے ایک ارب 26 کروڑ 60لاکھ روپے میں سے 44 کروڑ 40 لاکھ روپے ، زرعی انکم ٹیکس کے موجودہ چار کروڑ 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ میں سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے اور بقایا جات کے چار کروڑ دس لاکھ روپے میں سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں . آبیانہ کے موجودہ پانچ کروڑ 70 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ میں سے تین کروڑ روپے اور 58 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بقایا جات میں سے چھ کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں . کیپٹل ویلیو ٹیکس کے چھ کروڑ 70 لاکھ روپے کی مد میں سے پانچ کروڑ دس لاکھ روپے اور تاوان کے 20 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سے 20 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں . . اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز افتخارعلی سہو ، مرزا ا برار بیگ ، مشتاق انجم اور غازی امان اللہ کے علاوہ اے سی جی چودھری عبدالغفار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  کیا ہوا تیرے وعدے ، وہ قسم وہ ارادے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker