تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:جدیدکاروباری سہولیات سے آراستہ ماڈل بازارکوجلد فنکشنل کردیاجائےگا،DCO

dgkhanڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے) .ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ جدید کاروباری سہولیات سے آراستہ ماڈل بازار کو جلد فنکشنل کر د یا جائے گا . 120 شیڈدکانوں کیلئے اہل دکانداروں کو الاٹمنٹ لیٹر زجاری کیے جا رہے ہیں . انہوں نے یہ بات ماڈل بازار کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی . ڈی سی او نے کہاکہ دکانوں کیلئے 800 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سکروٹنی او رانٹر ویو کے بعد الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جار ہے ہیں . انہوں نے کہاکہ 20 کنال سے زائد رقبہ کے حامل بازار میں چلڈرن پارک ، پارکنگ ، گرین بیلٹس ، مسجد ، دفتر ، بیت الخلااور فوڈ سٹریٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے . منصوبے پر تین کروڑ دس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں . اس موقع پر ا ی ڈ ی او ورکس خواجہ محمد صادق ، ڈی او انڈسٹریز و انٹر پرائز ز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی او بلڈنگز رشید احمد عثمانی، ایس ڈی او عامر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیں  رحیم یارخان:شراب کے نشہ میں دھت رنگ رلیاں منانے والے زمیندارگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker