تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:خسرہ سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کی جائے، کمشنر

dgkhanڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ).کمشنر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خسرہ سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کی جائے . محکمہ صحت دیگر ادارو ں اور غیر سرکاری تنظیموں سے مل کر کام کرے . انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . کمشنر طارق محمود خان نے کہاکہ ڈویژن بھر میں پرائیویٹ کلینکس ، ڈاکٹرز اور پریکٹیشنرز کا بھی ریکارڈ رکھا جائے اور ان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر کے خسرہ کے مریضوں سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں . انہوں نے کہاکہ نیشنل پروگرام کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور ایل ایچ ڈبلیو گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسی نیشن کے ریکارڈ کو چیک کریں اور خواتین کو آگاہی دی جائے کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے کیلئے قریبی مراکز صحت سے رجوع کریں . کمشنر طارق محمود خان نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 67713 بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی گئی ہے اور اب تک 111خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ حکومت پنجاب پیر 4 فروری سے ہفتہ خسرہ منا رہی ہے اس دوران آگاہی لیکچرز اور سیمینارز کے علاوہ بچوں کی ویکسی نیشن اور یکارڈ کو چیک کیا جائے گا . اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 19540 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے او رابتک 43خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح ضلع راجن پور میں 12173 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی اور 19 کیس رپورٹ ہوئے . ضلع مظفرگڑھ میں 32000 بچوں کو پولیو کی ویکسین دی گئی اور 31 خسرہ کے کیسز کی نشاندہی ہوئی . ضلع لیہ میں 4000 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی اور 18 خسرہ کے کیس رپورٹ ہوئے . اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، راجن پور اور مظفرگڑھ کے ڈی سی اوز بالترتیب افتخارعلی سہو ،مشتاق انجم ، غازی امان اللہ اور مرزا ابرار بیگ سمیت اے سی جی چودھری عبدالغفار ، پراونشل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر رشید ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ڈاکٹرعاشق ملک ، ڈاکٹرموسی کلیم ، ڈاکٹر خالد لطیف ، اسد حسن قریشی ، ڈاکٹر ضیاء الحسن ، ڈاکٹر عاشق الرحمن ، ڈاکٹر فیاض سرور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  سعد رفیق کا عمران خان سے پی ٹی آئی کی قیادت چھوڑنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker