تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 20684 بچوں کی ویکسی نیشن کر لی گئی ہے

dg-khanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)..ضلع ڈیرہ غازیخان میں 20684 بچوں کی ویکسی نیشن کر لی گئی ہے اور ابتک 66 خسرہ کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں . تحصیل سطح پر فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں . عوام اور این جی اوز ضلعی حکومت کی معاونت کر کے خسرہ کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں . یہ بات ای ڈی او سی ڈی ہیبت علی خان نے ڈی سی اوآفس میں خسرہ کے حوالے سے این جی اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران کے رابطہ نمبرز پر صرف ایس ایم ایس کر دیاجائے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے ساتھ بچو ں کے علاج معالجہ کو یقینی بنائیں گی . ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم اور ڈپٹی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد سعید نے بتایاکہ خسرہ کا مرض متاثرہ سے صحت مند بچہ کومنتقل ہو سکتا ہے .اور یہ مرض 15 سال تک کے بچوں کو لگ سکتاہے تاہم چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے . انہوں نے کہاکہ متاثرہ بچے کو الگ رکھیں . انہوں نے کہاکہ این جی اوز علاقے منتخب کر کے متاثرہ بچوں کے حوالے سے فوکل پرسن کے نمبر پر بچے کا نام ، ولدیت ، پتہ اور رابطہ نمبرضرور ارسال کریں اور متاثرہ بچے کو قریبی سرکاری مرکز صحت میں داخل کرایا جائے. ماہرین طب نے کہاکہ تیز بخار ، کھانسی ، ناک بہنا ، آنکھوں میں سوزش اور جسم پر سرخ دانے خسرہ کی واضح علامات ہیں . اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ملک محمد صفدر ، این جی اوز کے عہدیدار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، سید سجاد حسین نقوی ، ملک محمد اقبال ، منزہ اقبال ، روبینہ شاہین ، آصف نقوی اور دیگر موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker