تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ضلع میں جدید ماڈل بازار قائم کیئےجائیں، صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز

dg-khanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ ہر ضلع میں جدید ماڈل بازار قائم کر کے عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے معیاری اشیاء مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائیں . انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار میں دکاندار اور صارفین کو کو جدید کاروباری سہولیات فراہم کی جائیں اور بازار کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے یہ ہدایات ماڈل بازار ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران جاری کیں . انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار کے اندر اور باہر بھر پور شجرکاری کی جائے . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے بتایاکہ ماڈل بازار 25 فروری سے فنکشنل کردیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ 22کنال سے زائد رقبہ پر شہرکے وسط میں قائم اس بازار کے تعمیراتی کام پر تین کروڑ دس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں بازار میں ملبوسات ، کریانہ ، پھل و سبزی کی دکانیں اورفوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہے جہاں معیاری اشیاکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا . اس موقع پر ڈی اوانڈسٹریز و انٹر پرائز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker