تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:طلباؤطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب 25 فروری کومنعقد ہوگی

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان پروفیسر ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کالجز کے ہونہار طلباؤطالبات میں دوسرے مرحلے کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب پیر 25 فروری کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . علاوہ ازیں لیپ ٹاپ کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے طلباؤطالبات کے اعتراضات اور دیگر مسائل کے حل کیلئے نو کالجز سطح پر کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی کمیٹی میں ڈاکٹر نجیب حیدر کنوینر ، جمیل الرحمن فوکل پرسن ، پروفیسر ڈاکٹر قدوس اختر ساقی ، ڈاکٹر حماد سرور ، طارق محمود ، محمد انور ، محمد حسین اور مجاہد حسین ممبران میں شامل ہیں . اسی طرح گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان کی کمیٹی میں پروفیسر ریحانہ راحت کنوینر ، سلمی میرانی فوکل پرسن ، غزالہ قدوس اور فاطمہ اصغر ممبران میں شامل ہیں . ڈیرہ غازیخان میڈیکل کالج میں پروفیسر غلا مصطفی کنوینر ، ڈاکٹر فرحان گیلانی فوکل پرسن ، ڈاکٹر محمد یعقوب گورچانی اور ڈاکٹر نوید آصف یوسفی ممبران میں شامل ہیں . بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی کمیٹی کے ڈاکٹر محمد انورکنوینر ، فیض اللہ ترین فوکل پرسن ، وقار عظیم کھوسہ اور عابد جواد ممبران ہیں . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کی چار رکنی کمیٹی میں مہر اختر وہاب کنوینر ، پروفیسر سمیع اللہ فوکل پرسن ، پروفیسر ریاض حسین اور شبیر احمد بھٹی رکن ہیں . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی کمیٹی میں خلیل الرحمن فاروقی کنوینر ، پروفیسر رفیق احمد فوکل پرسن ، ڈاکٹر سجاد حیدر پرویز اور محمد رمضان ممبرہوں گے . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادو کی کمیٹی میں پروفیسر غلام رسول خان کنوینر ، پروفیسر محمد یوسف فوکل پرسن ، پروفیسر محمداکرم اور غلام حسن رکن ہوں گے . گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پو ر میں پروفیسر احمد یار بھٹہ کنوینر ، پروفیسر محمد اکرم خان فوکل پرسن ، پروفیسر فیاض احمد خان اور عبدالرزاق ممبر ہوں گے . اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں ڈاکٹر مزمل حسین کنوینر ، پروفیسر افضل خالد فوکل پرسن اور حاجی ثنااللہ اور محمد اکرم کو رکن نامزد کیاگیاہے . ڈائریکٹر کالجز نے بتایاکہ کمیٹی کالج سطح کے طلباؤطالبات کے اعتراضات سننے ، اہل امیدواروں کی تصدیق شدہ دستاویزات اور دیگر مراحل طے کرے گی تاکہ ہر مستحق طالب علم تک لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے .

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ صدر اور سٹی بھائی پھیرو کے علاقے میں دو عیدی ڈاکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker