تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کم پیمانہ کی وجہ پرالحسنین پٹرولیم ایجنسی علی پورکو سربمہر کردیاگیا

dg-khan khanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).مظفرگڑھ میں کم پیمانے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر الحسنین پٹرولیم ایجنسی علی پو رکو سربمہر کردیاگیاہے اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں جاری مہم کے دوران سیل ہونے والے پمپوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے . مجموعی طو رپر پمپ مالکان کو 15لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ اورسات کے چالان عدالت میں بھجوائے گئے . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چودھری نے یہاں بتائی . انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کے چار پٹرول پمپ کاظمی پٹرولیم ایجنسی ، کنوں پٹرولیم ایجنسی ، شاہد خیل پٹرولیم سروس اور الحسنین پٹرولیم ایجنسی کو مجموعی طو رپر 40 ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیا . گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان ، راجن پور او رلیہ اضلاع میں چیک کیے گئے پمپس پر کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button