ڈیرہ غازیخان﴿جنید ملک سے﴾.ڈیرہ غازیخان کے وسط میں سے گزرنے والی مانکہ کینال کی خوبصورتی اور پل ڈاٹ کی توسیع کا کام 30جون تک مکمل کر لیا جائے گا . منصوبہ پر تقریبا 60کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . یہ بات کمشنر طارق محمود خان نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس اور منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی . انہوں نے کہاکہ مانکہ کینال میں سیوریج کا پانی مکمل طو رپر بند کر دیا جائے . پل ڈاٹ کی توسیع اور تجاوزات ہٹا کر ایک ہفتہ کے اندر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے . .انہوں نے کہاکہ مانکہ کینال کے دونوں کناروں کو پختہ کر کے توسیعی روڈز تعمیر کیے جا رہے ہیں . بجلی کے کھمبوں ، واپڈا ، پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس تنصیبات کی منتقلی اور تجاوزات فوری ہٹائے جائیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ پل ڈاٹ پر اڑھائی کروڑ روپے اور مانکہ کینال کی دو سڑکوں کی تعمیر پر 58 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . پل ڈاٹ سے کوٹ ہیبت تک سڑک کی تعمیر پر 20کروڑ 30لاکھ روپے اور چوک چورہٹہ سے سیمنٹ فیکٹری موڑ تک سڑک کی توسیع پر 25 کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہوں گے . کمشنر طارق محمود خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے موقع پر کیمپ لگا کر روزانہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے . اجلاس اور دورہ کے دوران ڈی سی او محمد شاہد ، ڈ ائریکٹر فنانس ارشاد حسین خان لنگاہ ، ایس ای پراونشل ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، ایس ای پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر ، این ایل سی کے کرنل ﴿ر﴾ محمد عارف ، ہائی وے ، واپڈا اور پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن بالترتیب شفقت حسین بخاری ، وکیل احمد نادر اور ملک خادم حسین کے علاوہ ٹی ایم او اظہر نبی دیوان ، ڈی او روڈز تاج محمد بزدار اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .
You must be logged in to post a comment.