تازہ ترینعلاقائی

راجن پوراضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے دو ارب روپے کی مختلف سکیمیں شروع کی جائیں گی

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان او ر راجن پوراضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی اور لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے کیلئے دو ارب روپے کی مختلف سکیمیں شروع کی جائیں گی . علاقوں کو آپس میں ملانے کیلئے رابطہ سڑکیں ، پانی کی سہولیات ترجیح ہونی چاہئیں ،متعلقہ محکمہ دو روز کے اندر قابل عمل سکیمیں مکمل تخمینہ کے ساتھ پیش کریں اور سکیموں کو دو سال کے اندر مکمل کرایاجائے گا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سہیل شہزاد کی زیر صدارت ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں راستے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقے منقطع ہیں . جیپ ایبل ٹریک اور پختہ سڑکوں کی تعمیر سے آمدورفت بہتر ہوگی جس سے سہولیات کی فراہمی اور لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے میں مدد ملے گی. اجلاس کوبتایا گیاکہ دونوں اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 98 کروڑ روپے ، پانی کے ذخائر ، بجلی او رمتبادل توانائی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے دس ، دس کروڑ روپے، صحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں . تاہم علاقہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے . کمشنر نے سکیمیں تیار کرتے وقت اجتماعی مفاد کو مدنظررکھا جائے . اجلاس میں ڈی سی او ڈیرہ غازیخان محمد آصف قریشی ، ٹی اے ڈی پی کے ڈاکٹر خالدمحمود ، اے سی جی عبدالجبار ، پولیٹیکل اسسٹنٹس محمد ریاض ، صفی اللہ گوندل ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ڈاکٹر منور عباس ، عبدالغفور غفاری ، خواجہ محمد صادق ، ایگزیکٹو انجینئرز جاوید اقبال ، محمد سیف اللہ، آفتاب احمد ملک ، رانا نوید احمد ، ڈاکٹر محمد منیر ، خادم حسین ، فاروق احمد تالپور ، محمد یوسف ، سرورندیم اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!