تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سالہ یتیم بچی موت وحیات کی کشمکش میں مسیحاکی منتظر

ڈیرہ غازیخان ﴿جنید ملک سے﴾ 13سالہ یتیم بچی دل میں سوراخ اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوکر موت و حیات کی کشمکش میں مسیحاکی منتظر ، ایک بہن علاج نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گئی ، دوسری کو بچانے کیلئے بیوہ ماں کی اپیل ، ڈیرہ غازیخان کے علاقہ بھٹہ کالونی کی بیوہ گلاں مائی زوجہ اللہ بخش مرحوم کی 13سالہ بیٹی انعم مائی گذشتہ چھ برس سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا ہے جبکہ اسکی بڑی بہن حمیدہ بی بی علاج نہ ہو سکنے کی وجہ سے فوت ہو چکی ہے بیوہ خاتون گلاں مائی نے بتایا ہے کہ اسکے 3بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں جن میں سے ایک اسی طرح بیماری کا شکار ہوکر انتقال کر گئی ہے جبکہ انعم کے علاج کیلئے میں گھروں میں کام کرتی ہوں اور تینوں بچوں کو بھی مزدوری کرا رہی ہوں ملتان اور لاہور ہسپتالوں کے دل کے ماہرین نے بیٹی کا علاج پاکستان میں نا ممکن قرار دے کر آپریشن کیلئے انڈیا لے جانے کو کہا ہے جس پر تقریباً20لاکھ روپے خرچ آئے گا گلاں بی بی کا کہنا ہے کہ وہ بیوہ ہے اور اس کے پاس دو وقت کی روٹی مشکل سے بنتی ہے گلاں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اسکی بیٹی کی زندگی بچانے کیلئے اسکی مدد کی جائے اور بیٹی کا علاج معالجہ کرایا جائے متاثرہ لڑکی انعم مائی نے کہا کہ وہ بھی عام بچوں کی طرح سکول جانا چاہتی ہے کھیلنا چاہتی ہے لیکن اس کی سانسیں اکھڑ جاتی ہیں انعم کا کہنا ہے کہ وہ غریب ماں کی بیٹی ہے جبکہ باپ کا سایہ بھی سر پر نہیں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرا سرکاری خرچ پر علاج کرائیں میری بہن حمیدہ بھی بر وقت علاج معالجہ کی سہولت نہ ملنے پر اس دنیا سے چلی گئی اور اب میں بھی موت و حیات کی کشمکش میں روزانہ آخری دن سمجھ کر گذار رہی ہوں انعم کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعم دنیاوی تعلیم تو حاصل نہیں کر پا رہی البتہ اس نے قر آن پاک پڑھ لیا ہے اور دینی تعلیم گھر میں حاصل کر رہی ہے انعم کی والدہ نے مخیر حضرات حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اسکی بیٹی کا علاج کرا کر اسے موت کی وادی میں جانے سے بچائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button