تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:محکمہ جنگلات کے11130میں سے3302ایکڑرقبہ قبضہ مافیاسےواگزارکرالیا

ڈیرہ غازیخان﴿ جنید ملک سے ﴾.ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں محکمہ جنگلات کے 11130 ایکڑ رقبہ میں سے 3302 ایکڑ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیاگیا ہے . رقبہ متعلقہ افسران کے حوالے کر کے سرٹیفکیٹس طلب کر لیے گئے ہیں . واگزار شدہ رقبہ پر شجرکاری شروع کر دی گئی ہے اور دوبارہ قبضہ ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ احکامات کمشنر طارق محمود خان نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے . انہوںنے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات درج کراکے فوری گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں متعلقہ ڈی سی اوز اس سلسلے میں کارروائی کر کے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں . کمشنر نے کہاکہ واگزار کرائے گئے رقبہ کو شجرکاری اور عوامی مفاد کے کاموں کیلئے استعمال میں لایا جائے . متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز رقبہ واگزار کرا کے متعلقہ محکموںسے سرٹیفکیٹس  حاصل کریں . انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے رقبہ دوبارہ قبضہ مافیا کے ہاتھوںمیں چلے جانے کی صورت میں محکمہ جنگلات کے افسران کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے جائیں گے . کمشنر نے کہاکہ شجرکاری کیلئے پھلدار اور سایہ دار درخت منتخب کیے جائیں . اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں261ایکڑ میں سے 112ایکڑ رقبہ واگزارکرا لیا گیا ہے . اجلاس میں ڈی سی او مظفرگڑھ طاہر خورشید ، ڈی سی او لیہ مشتاق احمد انجم ، ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  جامعہ کراچی:ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کل سے شروع ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker