ڈیرہ غازیخان﴿جنید ملک سے﴾ آئی جی پنجاب نے بہترین پیشہ وارانہ خدمات اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کرنے پر انچارج CIAاقبال خان چانڈیہ ، SHOچوٹی رانا محمد اقبال ، SHOصدر ملک جاوید ، SHOسٹی ملک محمد سلیم کو تین تین لاکھ روپے نقد اور سر ٹیفکیٹ سے نواز دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان مرکزی انجمن تاجران ، صرافہ ایسوسی ایشن ، کیبل نیٹ ورک ایسوسی ایشن ، منتخب عوامی نمائندوں ، سیاسی ، سماجی حلقوں کی جانب سے اقبال چانڈیہ اور ان کی ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانے پر آئی جی پنجاب کی طرف سے انعام دئیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس آفیسران کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی میں مزید مدد ملے گی ۔واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اقبال خان چانڈیہ اور ان کی ٹیم نے مختلف بین الاضلاعی گینگز گرفتار کر کے ان سے نا صرف بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا بلکہ درجنوں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیں اور متعدد اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ گذشتہ روز بھی انچارج CIAاور تھانہ صدر کے SHOکی بر وقت حکمت عملی سے ڈیرہ میں جعلی شراب کی مِنی فیکٹری پکڑی گئی اور چار ملزمان گرفتار کئے جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ۔
You must be logged in to post a comment.