تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:پاکستان الیکٹرانک میڈیا کیمرہ مین ایسوسی ایشن ڈیرہ کا اجلاس زیرصدارت سابق صدراکرم شہزاد منعقد ہوا

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ )پاکستان الیکٹرانک میڈیا کیمرہ مین ایسوسی ایشن ڈیرہ کا اجلاس زیر صدارت سابق صدر اکرم شہزاد منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق خواجہ طاہر جا وید صدر ، احمد علی ترین جنرل سیکرٹری ،شیخ احمد سینئر نائب صدر ، امجد امین چوہان نائب صدر ،سیف اللہ جوائنٹ سیکرٹری ، راشد لاشاری فنانس سیکرٹری ، محمد اسلم قریشی انفارمیشن سیکرٹری منتخب کئے گئے جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں ملک حسنین ، عبد الغفار سندھو ،صدام حسین اور شیخ محمد عادل شامل ہیں ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر خواجہ طاہر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کے لئے دن رات محنت کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے آخر میں سابق صدر اکرم شہزاد نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ۔ دریں اثناء سینئر صحافیوں اختر علی گجر ، اشرف بزدار ، فاروق احمد غوری ،سہیل درانی ،اسماعیل سیال، طارق اسماعیل ، بخت محمد کھوسہ ، جوہر امین ، اشفاق انساری ، شاہد فرید خٹک ، سلیم بزدار ، اور اختر علی پتافی و دیگر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سرائے مغل کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ نہری پانی سے محروم ہوکر صحرا میں تبدیل ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker