تازہ ترینعلاقائی

ڈیرغازیخان:ہسپتالوں کےمہلک فاضل موادکو جمع کرنا، بیچنایا دوبارہ استعمال کرناجرم ہے،ڈسٹرکٹ آفیسر

dg-khanڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے).ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈیرہ غازیخان محمد سرفراز انجم نے کہاہے کہ ہسپتالوں کے مہلک فاضل مواد کو جمع کرنا ، بیچنا یا دوبارہ استعمال کرنا جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی . ضلع بھر کے سرکاری و نجی ہسپتال ، کلینکس ، ہیلتھ سنٹر اور لیبارٹری مالکان کو اس ضمن میں نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں . انہوں نے یہ بات ایک مراسلہ میں کہی ہے . ڈی او ماحولیات نے کہاکہ مراکز صحت اور لیبارٹریوں کے فاضل سرجیکل اور کیمیائی مواد کے دوبارہ استعمال سے صحت مند انسانوں میں متعدد مہلک امراض پھیل رہے ہیں . ڈی او ماحولیات کے نوٹسز میں کہا گیاہے کہ مراکز صحت اور کلینکس کے فاضل مواد کو ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ رولز 2005 کے تحت تلف کر دیا جائے بصورت دیگررپورٹ کے 15 روز کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی . انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نظر آنے پر دفتر محکمہ تحفظ ماحول نواز شریف پارک ڈیرہ غازیخان فون نمبر 064-9239119 پر اطلاع دیں .

یہ بھی پڑھیں  لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker