تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:DCO نےویٹرنری ڈسپنسری کوٹ ہیبت کے3ملازمین معطل کر دیے

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ).ڈی سی او افتخارعلی سہو نے غیر حاضری پر ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ ہیبت کا پورا عملہ ،میڈیکل آفیسر سمیت بی ایچ یو کوٹ ہیبت کے چھ اہلکار اورآر ایچ سی شاہ صدر دین کے ڈینٹل سرجن سمیت دو اہلکاروں کو معطل اور مسلسل غیر حاضری پر سنیٹری پٹرول غلام شبیر کو ملازمت سے برخاست کر کے ایک ہفتہ کے اندر کارروائی رپورٹ طلب کر لی ہے . انہوں نے یہ احکامات علی الصبح اچانک معائنہ کے دوران حاضری ریکارڈ چیک کرتے ہوئے جاری کیے . ڈی سی او افتخار علی سہو کے معائنہ کے وقت ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ ہیبت بند تھی جس پرانہوں نے اس کے تینوں ملازمین معطل کرنے کے احکامات جاری کیے . علاوہ ازیں بنیادی مرکز صحت کوٹ ہیبت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر یونیبہ عطا ، میڈیکل ٹیکنیشن فاروق احمد ، سی ڈی سی سپروائزر امجد خلیل ، ویکسی نیٹر طاہر اکرم اور سنیٹری انسپکٹر عثمان غنی غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں فوری طو رپر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے آر ایچ سی شاہ صدر دین کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالغفار اور سینئر کلرک مختیار احمد کو بھی غیر حاضری پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے . اس موقع پر ڈی سی او نے پولیو مہم کے حوالے سے یو پیک میٹنگ کے بارے

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ اور ارد گرد کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker