تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ڈینگی بخار اورمچھر کا خاتمہ

ڈیرہ غازیخان﴿بیوروپورٹ﴾ .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ڈینگی بخار اورمچھر سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . گھر گھر سروے کے دوران ڈینگی وائرس کی پرورش گاہوں کو ختم کرنے کے ساتھ مکینوں کو آگاہی پیغامات دیئے گئے ہیں . تعلیمی اداروں ، مراکز صحت اور مصروف عوامی مقامات پر سیمینار ز اور واک منعقد کرکے معلوماتی پمفلٹس اور کتابچے تقسیم کیے گئے ہیںاور ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جبکہ مراکز صحت میں ڈینگی کیلئے وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں بروقت تشخیص اور علاج کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کوبتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ گھر گھر فوگنگ اور آئی آر ایس سپرے مہم جلد شروع کی جائے .سرکاری دفاتر سے کباڑ اور دیگر غیر ضروری سامان کو فوری ٹھکانے لگایا جائے اور جوہڑوں اور تالابوں سے پانی نکالنے کے ساتھ ڈویژن بھر میں مچھلی گھر اور دیگر پانی کے ذخیروں پر ڈینگی لاروا کو مارنے کیلئے ادویات کاچھڑکائو اوردیگر ضروری اقدامات کیے جائیں . انہوںنے کہاکہ وقت سے قبل انتظامات کرنے کا مقصد کسی بھی محکمہ کی خامی کو دور کرنا ہے . انہوں نے کہاکہ متعلقہ افسران اپنے انتظامات جلد مکمل کریں .اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈینگی سے متعلق تین روزہ تربیت لاہور میںمکمل ہو چکی ہے . اجلاس میں چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، مظفرگڑھ او ر راجن پور کے ڈی سی اوز بالترتیب محمد شاہد ، مشتاق احمد انجم ، طاہر خورشید اور غازی امان اللہ خان کے علاوہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:5مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پرنوجوان کو ہلاک کردیا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker