تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پرائمری اور مڈل کے امتحانات آج یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں

dg-khanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں پرائمری اور مڈل کے امتحانات آج یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں جو13 فروری تک جاری رہیں گے . ضلع کے 42 امتحانی مراکز کو حساس قراردیا گیاہے او امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی . ڈی سی او نے کہاکہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی . نگران عملہ سمیت پولیس کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں . ڈ ی سی او افتخارعلی سہو نے بتایاکہ بورڈ کے امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں . انہوں نے بتایا کہ ضلع میں پرائمری کے امتحان کیلئے 141 اور مڈل کیلئے 87 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 30742 پرائمری اور 20777 مڈل کے امیدوار امتحان دیں گے جس کیلئے 1960 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: تھانہ سٹی پولیس نے چار خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker