ڈیرہ غازیخان﴿ جنید ملک سے ﴾.ضلع ڈیرہ غازیخان کے نو خریداری مراکز سے گندم خریداری کا عمل شروع کر دیا گیاہے . 45 روزہ مہم میں مرحلہ وار 84ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی . یہ بات ڈی سی او محمد شاہد نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوںنے کہاکہ بار دانہ کی ترسیل پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر شروع کر دی گئی ہے . 4مئی سے گندم خریدی جائے گی اور اس کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا . انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ، رند اڈہ ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی زیریں ، شاہ صدر دین ، شادن لنڈ ، تونسہ ، ٹبی قیصرانی اور ریتڑہ خریداری مراکز پر محکمہ مال ، مارکیٹ کمیٹی ، خوراک ، ریونیو اور ضلعی انتظامیہ کے افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں اور یہ مراکز بغیر کسی تعطیل کے 45 روز کام کریں گے .سنٹرز پر متعلقہ مواضعات او رکاشتکاروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے . کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں 064-9260346 پر قائم ضلعی کنٹرول روم ان کی نگرانی کر رہا ہے . اجلاس میں اے سی ڈیرہ غازیخان و کوٹ چھٹہ بالترتیب تنویر یزداں خان اور رحمت اللہ بزدار کے علاوہ ڈی ایف سی فقیر حسین ، سنٹرز کوآرڈینیٹر ز ڈی او انٹر پرائز شفیق احمد کھوسہ ، سیکرٹری آر ٹی اے مہر عزیز الرحمن سمرا ، ڈی او لیبر طاہر گورچانی ، معظم چشتی ، محمد رمضان فاروقی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے .
You must be logged in to post a comment.