تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:غازی میڈیکل کالج اورصدرہسپتال کےتعمیراتی منصوبوں پر3ارب روپے خرچ کیےجارہےہیں،کمشنر

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).کمشنر ڈیرہ غازیخان طار ق محمو دخان نے کہا ہے کہ غازی میڈیکل کالج اور ضلعی صدر ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے تعمیراتی منصوبو ں پر تین ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . ڈی ایچ کیو ہسپتال کا توسیعی منصوبہ اور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں یکم دسمبر تک مکمل کر کے حوالے کر دی جائیں گی . انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا . ضلعی صدر ہسپتال میں ٹیچنگ سہولیات کے منصوبہ کیلئے ڈی سی او متعلقہ افسران سے مل کر اقدامات کریں اور غازی میڈیکل کالج کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والی محکمہ انہار کی عمارتوں کو منہدم اور مٹیریل کی نیلامی کے حوالے سے بروقت اقدامات کیے جائیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ غازی میڈیکل کالج میں 60 طالبات اور 40 طلباء پر مشتمل سال اول کی کلاس 10 دسمبر سے شروع کر دی جائے گی جبکہ پہلے ہی200طلباؤطالبات پر مشتمل سال دوم اور سوم کی کلاسز جاری ہیں لہذا طالبات کی رہائش کیلئے پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے . اجلاس کو بتایاگیاکہ میڈیکل کالج کی تعمیر پر دو ارب روپے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر 40 کروڑ روپے جبکہ ضلعی صدر ہسپتال میں ٹیچنگ سہولیات کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں . مجموعی طو رپر منصوبہ مرحلہ وار کو دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا . اجلاس میں ڈی سی او افتخارعلی سہو ، اے سی جی چودھری عبدالغفار ، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر نیاز بلوچ ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ایس ای پراونشل بلڈنگز ملک عبدالرشید ملکانی ، ایکسیئن قاضی محمد عرفان ، ایم ایس ڈاکٹر صبغت اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ محمد اشفاق ، ایکسیئن انہار محمد نعیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، نیسپاک کے ماہرین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  بجلی نرخوں میں اضافہ منسوخ کر کے غریب عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔عوامی ہمدرد پارٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker