تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ضلعی صدرہسپتال نےعلاج معالجہ کی بہتری کیلئےایک ہفتےکی مہلت دےدی

ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے).ضلعی صدر ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں علاج معالجہ کے معاملات بہتر کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے . ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ میں متعلقہ ٹیسٹ ،علاج اور ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے . باہر سے ادویات منگوانے اور مریضوں اور لواحقین سے غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی عوامی شکایت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی . منیجمنٹ بہتر نہ ہونے پر پوری ہسپتال انتظامیہ کو بھی تبدیل کیاجاسکتا ہے . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں علی الصبح منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈ یرہ غازیخان کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب کے قائم کردہ سٹیزن فیڈ بیک میں بے شمار عوامی شکایات سامنے آئی ہیں. انہوں نے کہاکہ شام کے اوقات میں بھی آوٹ ڈور کی سہولت فراہم کی جائے کیونکہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر شکایتیں ایمرجنسی کی بجائے آوٹ ڈور سے متعلق ملی ہیں . انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں الگ سے انچارج مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ تین شفٹوں میں ڈاکٹرز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ہیلتھ ، ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس رات کو اچانک معائنہ کریں اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیں . ڈی سی او نے کہاکہ وہ خود بھی رات کے وقت ایمرجنسی وارڈ کا اچانک معائنہ کر سکتے ہیں. اجلاس میں ضلعی صدر ہسپتال کے توسیعی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا. 40کروڑ روپے کے حامل منصوبوں کو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر کے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں . اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ایم ایس ڈاکٹر صبغت اللہ ، اے ایم ایس ڈاکٹر ساجد کلیم قسمانی ، ڈی ا یم ایس ڈاکٹر حامد حیات ، ایس ای پراونشل بلڈنگز ملک عبدالرشید ملکانی ، ایکسیئن بلڈنگز محمد نعیم ، ڈاکٹر محمد ربنواز ، ڈاکٹر جواد ذکاء الدین اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker