تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ڈی سی اوافتخارعلی سہوکا ڈی ایچ کیوہسپتال کاتعمیراتی کام کا معائنہ

ڈیرہ غازیخان﴿نامہ نگار﴾.حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان کی توسیع پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . نئے بلاکس سمیت ضلعی صدر ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی منصوبہ کو مرحلہ وار رواں مالی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی . انہوں نے ایڈمن بلاک ، ڈائیگناسٹک بلاک اور جنرل آپریشن تھیٹر کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر متعلقہ ٹھیکیدار کو جرمانہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی . انہو ںنے کہاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے محکمہ بلڈنگز کے افسران ذاتی دلچسپی لیں . ٹی بی وارڈ کے معائنہ کے دوران متعلقہ ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہاکہ ٹی بی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی . ضلعی رابطہ آفیسر افتخار علی سہو نے ٹراما سنٹر اور زیر تعمیر بلاکس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے . انہوںنے بتایاکہ حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو کی نئی عمارت کیلئے 12کروڑ روپے اور ٹیچنگ سہولیات کیلئے تین کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ ضلعی صدر ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کی تکمیل کیلئے مزید ساڑھے تین کروڑ روپے کی ضرورت ہے . ڈاکٹر جواد ذکائ الدین نے بتایاکہ ٹی بی کے مریض کے بے احتیاطی سے اس کا خاندان بھی اس مہلک مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے اس لیے اس کے خاندان کی سکریننگ کے ساتھ ساتھ آگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے . اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر صبغت اللہ ، ایکسیئن بلڈنگز   قاضی عرفان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹرحامد حیات اوردیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker