تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سینٹرل جیل میں مبینہ تشدد سے ملزم دم توڑ گیا ورثاء کا3 گھنٹے احتجاج

policeڈیرہ غاز یخا ن۔(جنید ملک سے) تھا نہ جھوک اُترا اغوا کا ملزم سینٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں مبینہ تشدد ،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل جہاں دم توڑ گیا ورثاء کا3 گھنٹے تک احتجاج پولیس کا مظاہرہیں پر تشدد ۔تھا نہ جھوک اُترامیں اغوا کا ملزم سینٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں مبینہ تشدد کے بعد حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا لواحقین کا شدید احتجاج لواحقین کا کہنا ہے کہ جیل میں اس کے ساتھ تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہو ئی واضح رہے کہ تین ماہ قبل تھانہ جھوک اُتر ا میں شازیہ نامی لڑکی کے اغوا کے کیس میں شو کت کو شک کی بنیاد پر تھانہ جھوک اُترا پولیس نے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ غا زیخان منتقل کر دیا تھا پانچ روز قبل شوکت کی طبعیت اچانک خراب ہو نے پر اُسے ٹراما سنٹر میں داخل کیا گیا جہاں پر اس کا آپریشن کیا گیا مگر اس کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور وہ ہلاک ہو گیا لو احقین نے شوکت کی بیڑیاں لگی لاش ہسپتال روڈ پر رکھ کر دھر نا دیا اور شدید احتجاج کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ ہمارے بیٹے کو ناحق گر فتار کیا گیا اور اس پر بے پناہ تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمے داران کیخلاف کاروائی کی جائے پولیس نے سٹرک نہ کھولنے پر مظاہیں پر تشدد بھی کیا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے کسی بھی صورت بات کرنے کو تیار نہیں ،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker