تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:میڈیکل کالج کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میں ہے

24-12-12(4)ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازیخان میں میڈیکل کالج کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے . منصوبے پر دو ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب طبی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت ضلعی صدر ہسپتال ڈیرہ غازیخان کی توسیع اور غازی میڈیکل کالج کا تعمیراتی منصوبہ 522 سے زائد کنال رقبہ پر مکمل کیا جارہا ہے علاوہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹیچنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک ، ہاسٹلز اور دیگر تعمیراتی کام مرحلہ وار دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی . انہوں نے بتایاکہ 40 کروڑ روپے کے حامل ڈی ایچ کیو ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں اکثریت میڈیکل وارڈ تعمیر کر کے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں . ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں اور سڑکوں کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے . قبل ازیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی توسیع اور میڈیکل کالج کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی .

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیاکے معاشرے پراثرات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker